ریو دی جنیریو،10؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)لندن اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے بعد ہم وطنوں کی نور نظر بنی سائنا نہوال پر ایک بار بھی ایک ارب سے زیادہ ہندوستانیوں کی امیدوں کا دارومدار ہوگا جب وہ اور 6 دیگر بیڈمنٹن کھلاڑی ریو اولمپکس میں اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔سائنانے اپنے اولمپک مہم کا آغاز 18برس کی عمر میں کیا تھا جب وہ بیجنگ اولمپکس کے کوارٹر فائنل میں پہنچی تھی،وہ اس میں انڈونیشیا کی ماریا کرسٹین یولیاٹی سے ہار گئی تھی جس کے بعد لندن میں اس نے کانسے کا تمغہ جیتا۔اس بار اس کی نظریں کانسے کے تمغے پر ہے چونکہ گروپ جی میں لوہانی وسیٹے اور ماریا الٹنا جیسے کم تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔سائنا کیلئے گزشتہ دو سال کافی اتار چڑھاؤ بھرے رہے جس نے اپنے پریکٹس کے مرکز حیدرآباد سے بنگلور شفٹ کیا جہاں اس نے سابق چیف کوچ ومل کمار کے ساتھ پریکٹس کی۔اس نے آل انگلینڈ اور عالمی چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتے جبکہ انڈیا اوپن اورچائناپریمیئرسپر سیریز خطاب جیت کر دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی بنی۔گزشتہ سال کے آخر میں لگی ٹخنوں چوٹ کی وجہ سے وہ شاندار رہی اور ملائیشیا، سنگاپور اور انڈونیشیا میں مسلسل اچھی کارکردگی کے بعد جون میں آسٹریلیا اوپن خطاب جیت لیا۔اب اس کے پاس اولمپک طلائی جیتنے کا سنہرا موقع ہے اور سائنا نے کہا کہ وہ اسی ہفتے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیں گی۔
سائنا نے کہا کہ میں ٹورنامنٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کی حکمت عملی بناتی ہوں،کھیل کے تئیں میرا رویہ کافی مثبت ہے اور میں اپنے کھیل پر ہی توجہ مرکوز رکھنا چاہتی ہوں،میرا خیال ہے کہ اگر میں سو فیصد فٹ ہوں تو میرے اندر کسی کو بھی شکست دینے کی صلاحیت ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ میں فٹ ہوں،یہ اہم ہے کہ اس ہفتے آپ اپنی بہترین کارکردگی کرے کیونکہ وہی اہم ہے۔سائنا پری کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کی پورنتپ براناپراسیتسک سے کھیلے گی اور کوارٹر فائنل میں اس کا سامنا سابق چمپئن لی شرو سے ہو سکتا ہے۔موجودہ عالمی چمپئن اور یورپی چمپئن کیرولینا مارین سیمی فائنل میں کھیل سکتی ہے بشرطیکہ ابتدائی میچوں میں کوئی الٹ پھیر نہیں ہو۔خواتین کے سنگلز میں دو بار عالمی چمپئن شپ کانسے کا تمغہ فاتح پی وی سندھو اولمپکس میں ڈبیو کے ساتھ اچھی کارکردگی کرنا چاہے گی۔اس نے لی شرو، یہان وانگ اور کیرولائنا مارین جیسے کھلاڑیوں کو شکست دی ہے۔اس گروپ میں ہنگری کی سروسی لورا اور کامن ویلتھ گیمز چمپئن کینیڈا کی مشیلے لی جیسے کھلاڑی ہیں۔اس کا سامنا چینی تاپے کی ج ینگ تے ہو سکتا ہے جبکہ سیمی فائنل میں وہ 2012کی چاندی کا تمغہ فاتح وانگ یہان سے کھیل سکتی ہے۔